• news

روس کا یوکرائن پر میزائلوں سے بڑا حملہ، 12 افراد ہلاک

 کیو (نیٹ نیوز) روس نے یوکرائن  کیخلاف جنگ میں ایک بڑا حملہ کیا ہے جہاں رہائشی عمارتوں پر میزائل حملوں میں کم از کم 12 شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ کیو شہر کی انتظامیہ کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایک ویئر ہاؤس تباہ ہو گیا اور عمارت کے ملبے تلے 10 افراد پھنس گئے جبکہ دنپرو شہر میں ایک میٹرنٹی وارڈ تباہ ہو گیا لیکن اس میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ وزیر خارجہ دمترو کولیبا نے یوکرائن کے اتحادیوں سے مدد طلب کرتے ہوئے کہا یوکرائن  کے عوام دھماکوں کی گونج کے ساتھ اٹھے، مجھے امید ہے ان ہزاروں دھماکوں کی آواز دنیا بھر میں سنی جا سکے گی۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا  یوکرائن  کے عوام کو نشانہ بنانے کے لیے روس نے متعدد میزائل اور ڈرونز فائر کیے جس میں میٹرنٹی وارڈ، سکول، ہسپتال، رہائشی اور کمرشل عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن