• news

موڑکھنڈا: ڈکیتی مزاحمت پر سٹور مالک قتل، بھائی زخمی، اہل علاقہ کا روڈ بلاک کر کے احتجاج

موڑکھنڈا+ننکانہ صاحب (نامہ نگاران) تھانہ مانگٹانوالہ کی حدود میں لاہور جڑانوالہ روڈ پر اڈا بجلی گھر میں دن دیھاڑے سنیٹری سٹور پر ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گولیاں لگنے سے سینٹری سٹور مالک  جاں بحق جبکہ دوسرا بھائی مضروب ہو گیا۔ اہل علاقہ نے احتجاجاً لاہور جڑانوالہ روڈ بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز دن دیھاڑے دو مسلح ڈاکو سخی سینٹری سٹور اڈا بجلی گھر پر آدھمکے اور گن پوائنٹ پر لوٹنے کی کوشش کی۔ ڈاکوئوں نے ڈکیتی کی دوران مزاحمت پر دکان مالک 2 بھائیوں پر فائرنگ کر دی۔ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے دونوں بھائی محمد ریاض اور محمد الیاس شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں محمد الیاس جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن