• news

سرگودھا: جائیداد کا تنازعہ، بھتیجے کو قتل کر کے چچا کی خودکشی، بھابھی، بیٹی، بیٹے سمیت زخمی

سرگودھا (نمائندہ خصوصی) جائیداد کے تنازع پر  بھائی کے گھر گھس کر فائرنگ کر کے نوجوان بھتیجے کو قتل کر کے بھاوج کو دوسرے بیٹے اور بیٹی سمیت زخمی کر دیا اور  ملزم نے خود کو فائر مار کر خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق  مقام حیات میں جائیداد  میں  حصہ نہ ملنے پر چک 50 شمالی کے 40 سالہ  علی عمران عرف بلو نے شیر پاؤ چوک کے قریب اپنے بھائی اسلام عرف بھولا کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے 30 سالہ بھتیجے افضال اسلام کو قتل، 50 سالہ بھاوج شمیم اسلام، اس کے بیٹے 22 سالہ دانیال اسلام، 14سالہ بیٹی مصباح کو شدید زخمی کر دیا اور  ملزم علی عمران بلو نے خود کو فائر مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔ مقتولین کی نعشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سے شدید زخمی ماں بیٹے کو تشویشناک میں لاہور ریفر کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن