• news

پاکستان سے مزید ایک ہزار 353 غیر قانونی افغان شہری وطن لوٹ گئے 

لاہور ( این این آئی) پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 28 دسمبر کو مزید ایک ہزار 353 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 422 مرد، 327 خواتین اور 604 بچے شامل ہیں۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق28 دسمبر تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 52 ہزار 273 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔واضح رہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے سمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی، تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلا جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن