• news

بھارتی مظالم پر دنیا خاموش، کشمیری کب تک پرامن رہیں گے: مشعال ملک 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا کہ دنیا بھارتی مظالم پر خاموش ہے مگر کشمیر کے لوگ کب تک پر امن رہیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا کہ غزہ میں خواتین، بچوں، ہسپتالوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، کشمیر میں بھی بھارت اسرائیلی طرز کے مظالم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں پرامن تحریک کو سبوثاز کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ کشمیر پر پاک بھارت دوطرفہ مذاکرات بے نتیجہ رہے۔ کشمیر میں تمام لیڈر شپ کو جیل میں بند کر دیا گیا۔  یاسین ملک کو پھانسی دینے کی پلاننگ ہورہی ہے۔ بھارت کی دہشتگردی سے اب پوری دنیا غیر محفوظ ہوچکی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن