• news

اسلامی ترقیاتی بینک کا افغانستان  کو 15 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان 

کابل  (نیٹ نیوز) اسلامی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ وہ ماؤں اور بچوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے افغانستان کو 15 لاکھ ڈالر دے رہا ہے۔ اسلامی ترقیاتی بینک نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ یہ امداد مختلف صوبوں میں صحت کی خدمات پر خرچ کی جائے گی۔افغانستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر لو ڈاپنگ نے اس امدا پر اسلامی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس رقم سے ضرورت مند لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن