صوبے بھر میں 6نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق : سیکرٹری صحت
لاہور( این این آئی )گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 6نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق ملتان میں 3،سیالکوٹ ، خانیوال اور ننکانہ صاحب میں ڈینگی کا ایک ،ایک مریض رپورٹ ہوا۔پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 11 مریض زیر علاج ہیں۔