• news

بینظیر بھٹو شہید کی 16 ویں برسی پر نذرانہ عقیدت 

پاکستان پیپلز پارٹی لیڈی ونگ نارتھ ویسٹ برطانیہ کی صدر رضیہ چودھری نے سابق وزیر اعظم پاکستان  محترمہ بے نظیر بھٹو  شہید کا  16واں یوم شہادت کے دن  کی مناسبت سے محفل ریسٹورنٹ مانچسٹر  میں تقریب کا انعقاد کیا  جس میں برطانیہ بھر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے شرکت کی  - دوسرے شرکت کرنے والوں میں  نائب صدر  پی واء او برطانیہ بلال خان درانی - پارٹی کے سینئر راہنما چودھری بابر فاروق -   کاروان ادب کے چئیرمین صابر رضا -چودھری وسیم احمد -چودھری یاسر اعظم -کرکٹر طارق محمود - اوپن کچن کے بانی مرزا شہزاد -طارق حسین -محمد نعیم -شاعرہ عابدہ -شاعرہ فاعقہ -چودھری رضوان نصیر - عالیہ ہاشمی - پنکی -ندیم خان -سینئر صحافیوں اعجاز افضل شیخ -محمود اصغر چودھری -وسیم چودھری -راجہ واجد -عارف چودھری -شامل تھے تقریب کا آغاز  برطانیہ اور پاکستان کے ممتاز عالم دین  قاری وحید چشتی  کی تلاوت  قرآن پاک سے ھوا  اور ا نعت رسول مقبول کا شرف بھی انہیں حاصل ھوا-   شرکاء￿  تقریب نے  مسلمان دنیا کی پہلی مسلمان وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو  شہید کی  قربانیوں  کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جمہوریت کے لئے انکی قربانیاں لازوال تھیں وہ اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ھوئے ملک اور عوام کے لیے پاکستان واپس آء    اور انہیں شہید کر دیا گیا -شرکاء￿  تقریب کا مزید کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید  نے پاکسان کو میزائل سسٹم دیا وہ دنیا اسلام کی عظیم  راہنما تھی اسی لئے انہیں شہید کر دیا گیا اس جیسی عظیم لیڈر کی یاد ہمیں زندگی بھر     ستاتی رہے گی  - میزبان محترمہ رضیہ چودھری نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کے دفاع  مقبوضہ کشمیر کی آزادی جمہوریت کے استحکام آئین قانون کی بالا دستی کے لئے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے انشااللہ رانی بے نظیر بھٹو شہید کا بیٹا بلاول بھٹو ملک کا اگلا وزیر اعظم بن کر  پاکستان  کو دنیا کا ترقی یافتہ ملک بنائے گا  -نظامت کے فرائض نائب صدر  پی واء او برطانیہ بلال خان درانی نے احسن طریقے سے انجام دئیے.
آخر میں محترمہ بے نظیر بھٹو   کی روح کو ثواب پہچانے کے لئے انکی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی گء اور شمعیں بھی جلاء گء.

ای پیپر-دی نیشن