لاہور پیپلزپارٹی کا ہے، کسی کی جاگیر نہیں:ملک رشید‘ ملک کامران مجید
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنماملک رشید اور ملک کامران مجید نے کہا ہے کہ لاہور کسی اور پارٹی کی جاگیر نہیں بلکہ لاہور پیپلز پارٹی کا ہے این اے 127 پیپلز پارٹی کے چیرمین کی فتح کی نوید بنے گا اور اس کے ساتھ ہی اب لاہور میں بھی جیالوں کی حکومت بنے گی لاہور پیپلز پارٹی کا ہے اور ہمارا ہی رہے گا۔8 فروری کو لاہور بھی پیپلز پارٹی سیاسی مخالفین سے واپس چھین لے گی اور ان کو لاہور سے واپس بھاگنے پر مجبور کردے گی۔