• news

عوام پیپلزپارٹی کو کامیاب کروائیں قیادت وعدہ کی تکمیل کرے گی‘ فائزہ ملک

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی سیکرٹری اطلاعات،سابق ایم پی اے فائزہ ملک نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دس نکاتی عوامی فلاحی منشو ر کااعلان کردیا ہے اس منشور پر عمل درآمد تب ہی ممکن ہو سکے گا جب ہم بلاول بھٹو زرداری کو 8فروری کو کامیاب کروائیں گے۔پیپلز پارٹی روٹی کپڑا اور مکان مہیا کرے گی‘ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے‘چیئرمین نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں بھی اضافہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ ہم سب انشااللہ ان کی قیادت میں انکے وعدوں کی تکمیل کریں گے ۔کسانوں،مزدوروں،غریبوں کے لیئے کارڈز متعارف کروائے جائیں گے صحت کی سہولیات ان کے گھروں میں مہیا کی جائے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن