مسلمان اپنی دینی اقدار پر چل کرہی کامیاب ہو سکتے ہیں،فضل الرحمن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، درجنوں دینی کتابوں کے مصنف ، ممتاز دانشور اور سکالر اور جامع محمدی سنت نگر ، فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا میں جتنی تعداد میں مسلمان ہیں اپنے دین سے دوری اور بے عملی کی وجہ سے اتنی ہی پستی اور تنزلی میں جارہے ہیں۔ دنیا میں صرف مسلمانوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور 57اسلامی ممالک اپنے مفادات اور مصلحت کوشش میں پھنسے ہوئے ایک دوسرے کا منہ دیکھ رہے ہیںاور کچھ کرنے سے قاصر نظر آتے ہیں۔ اس کی ایک بڑی وجہ تو آپس کے بے معنی اختلافات ہیں۔ حالانکہ ہماری مذہبی و دینی اقدار یہ نہیں ہیں مسلمان اب بھی ان اقدار کو اپنا لیں اور کتاب و سنت کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنالیں تو دنیا و آخرت میں فلاح پا جائیں گے