جماعت اسلامی براقتدار آکر حکمرانوں کی عیاشیاں ختم کرے گی‘جاوید قصوری
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا کہ ملک کے اندر لاڈلہ، سپر لاڈلہ اور معصوم بنانے کا کھیل اب ختم ہونا چاہئے۔ قوم کو فیصلہ کرنے دیا جائے کہ وہ اپنے ووٹ سے کس پارٹی کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا مسائل کی اصل جڑ اشرافیہ ہے جس کی عیاشیوں پر سالانہ 17.5ارب ڈالر خرچ کی جا رہی کوئی پوچھنے والا نہیں۔ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر حکمرانوں کی عیاشیاں ختم کرے گی اور حقیقی معنوں میں پاکستان کو مدینہ کی طرح اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی۔