پی پی 180 سے 2 ن لیکی امیدواروں کے درمیان ٹکٹ کے حصول کیلئے جنگ جاری
الہ آباد/ٹھینگ موڈ (نمائندہ نوائے وقت) ضلع قصور کے حلقہ پی پی 180 میں مسلم لیک ن کے دو امیدواروں سابق ممبر قومی اسمبلی ملک رشید احمد خان کے صاحبزادے ملک مظہر رشید خان اور سابق ممبر صوبائی چوہدری احسن رضا خان کے درمیان ٹکٹ کے حصول کے لیے جنگ جاری ہے دونوں گروپس کے سپورٹرز اپنے اپنے امیدواروں کیلئے سوشل میڈیا پر ٹکٹ ملنے کے تاحال جھوٹے دعوے کر رہے ہیں ۔