• news

چوہدری برکت علی غیور کی 18ویں برسی کے موقع پر قرآن خوانی کی تقریب 

ننکانہ صاحب(نامہ نگار ) پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے، پریس کلب ننکانہ صاحب کے بانی و بار ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب کے سابق صدر چوہدری برکت علی غیور ایڈووکیٹ کی 18ویں برسی کے موقع پر قرآن خوانی کی تقریب غیور ہاوس میں ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر رانا ارشد،رانا علی اصغر ایڈووکیٹ ، امین بھٹی ایڈووکیٹ ، سعید علوی ایڈووکیٹ،عبد الوحید کھوکھرایڈووکیٹ، رانا اکرام یوسف ایڈووکیٹ ، چوہدری طارق سلیمی ایڈووکیٹ، شیخ عرفان شوکت ایڈووکیٹ، شیخ منظور احمد شاد، چوہدری ریاض احمد، محمد ارشد ڈوگر ، چوہدری طاہر ہجویری ، راو توقیر احمد ، شیخ آصف ، ڈاکٹر شاہنواز قادری، سعید اختر چوہدری کے علاوہ وکلاء ، صحافیوں سمیت دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن