• news

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداروں کی ملاقات 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور اراکین بار نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات کرنیوالوں میں صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن عمر حیات بھٹی، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن صہیب اسلم، امیدواران برائے صدر بار میاں سجاد باقر ڈوگر، رانا سرفراز احمد، امیدواران برائے جنرل سیکرٹری بار چوہدری عباس علی چھینہ، چوہدری رشید اور اراکین بار ایسوسی ایشن شامل تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عثمان جلیس، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن فیصل جاوید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے بار عہدیداروں سے گفتگو کرتے کہا کہ وکلاء کا قانون کی بالا دستی کے حوالہ سے کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، جسے دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن