• news

پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوںسے عبارت ہے: حاجی فلک شیر 

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پیپلزپارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوںسے عبارت ہے یہ کوئی حادثاتی یا ڈرائنگ روم کی جماعت نہیں بلکہ یہ محکوم ، مظلوم، غریب عوام کے حقوق کے تحفظ کی ضامن جماعت ہے شہید جمہوریت بینظیربھٹو کی سیاسی زندگی نے ثابت کردیا کہ وہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے سیاسی فلسفہ کی جانشین ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے حوالے سے اپنی رہائشگاہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن