ڈرائیورز شدید دھند میں احتیاطی تدابیر پر عمل کریں:ڈاکٹر نیئر عالم خان
پتوکی (نامہ نگار)ڈرائیورز شدید دھند میں احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے حادثات میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں اور ہمیشہ بائیں لین میں ڈرائیونگ کریں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ریسکیو1122 قصور ڈاکٹر نیئر عالم خان نے گفتگو کرتے کیا انکا کہنا تھا کہ موجودہ شدید دھند کے دنوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور تمام ڈرائیورز سفر کے دوران اپنی گاڑیوں کی سپیڈ کو کم رکھیں اور مخصوص فاصلے پر رہتے ہوئے ڈرائیونگ کریں تاکہ حادثات سے بچا جاسکے۔