• news

کھاریانوالہ ونواح میں خود ساختہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی 

کھاریانوالہ(سعید احمد سندھو)کھاریانوالہ گردونواح میں خود ساختہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی۔پرائس کنٹرول کمیٹیاں ریٹ کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکیں۔ نوائے وقت سروے میں کھاریانوالہ‘ بھکھی‘ کدلھتی موڑ‘ نواں کوٹ کے شہریوں عبدالشکور وٹو‘ حاجی رانا الیاس‘ ڈاکٹر عابد حسین‘ وقاص سندھو‘ ندیم کمبوہ‘ احمد عباس سندھو‘ شہباز شوریاو دیگر نے بتایا ہے کہ سبزی فروٹ اور گوشت کے دکانداروں نے من مرضی کے ریٹ مقرر کر لیے ہے ۔ عوامی سماجی مذہبی وسول سوسائٹی کے نمائندوں نے اعلی حقام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن