• news

 مرکزی جمعیت اہلحدیث گوجرانوالہ سٹی میں کسی قسم کا کوئی انتشار نہیں: عبدالغفار ثاقب

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) مرکزی جمعیت اہلحدیث گوجرانوالہ سٹی کے ناظم اطلاعات مولانا حافظ عبدالغفار ثاقب نے کہا ہے مرکزی جمعیت اہلحدیث گوجرانوالہ سٹی میں کسی قسم کا کوئی انتشار نہیں ہے۔ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر عہدوں سے برطرف کئے گئے چند عناصر عام ورکر کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر کے اپنی خفت کو مٹا رہے ہیں۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کی موجودہ قیادت کو مقامی مجلس شوریٰ کے 90 فیصد سے زائد ارکان سمیت شہر کے جید و بزرگ علماء اور مرکزی و صوبائی قیادت کا اعتماد حاصل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن