• news

حافظ آباد:تین مسلح افراد کا   ایک شخص پر تشدد،لوٹ کر فرار

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) تین مسلح ملزمان نے ایک شخص کو تشدد کانشانہ بناتے ہوئے لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق محمدہارونشہر سے سوداسلف خرید کر محلہ بہاولپورہ جارہاتھا راستہ میں ریلوے پھاٹک کے قریب اسے موٹر سائیکل پرسوار تین مسلح ملزمان نے روک کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس سے ایک موبائل اور پندرہ ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔دوسری واردات حافظ آباد کے محلہ بجلی گھر کے چوک صدیق اکبرؓ میں ہوئی جہاں پر چور محمد بشیر کے گھر کی چھت سے داخل ہوکر وہاں سے ایک موبائل فون اورایک لاکھ پچہتر ہزار روپے نقدی چرالے گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن