نوشہرہ ورکاں: ''اب گاؤں چمکیں گے'' کی سینٹری فیس مانگنے پر شہریوں نے پٹواری کی پٹائی کر دی
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) ''اب گاؤں چمکیں گے'' کی سینٹری فیس مانگنے شہریوں نے پٹواری کی پٹائی کر دی تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں ماڑی خورد میں پٹواری اعجاز اکبر اب گاؤں چمکیں گے کے فنڈ کی ریکوری کے سلسلے میں بشارت قریشی کے حمام ہر گئے اور اس سے سینٹری فیس 200 جمع کرانے کا کہا اس نے تلخ کلامی کے بعد ساتھیوں کے ہمراہ اسے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور ریکوری کی رقم مبلغ 213,000 بھی چھین لی تھانہ تتلے عالی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔