ریٹا ئر ہونیوالے چیف انجینئر چوہدری شوکت علی کے اعزاز میں تقریب
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) چیف ایگزیکٹو انجینئرمحمد ایوب نے کہا ہے کہ کسی بھی ملازم کیلئے محکمہ سے باعزت رخصتی سب سے بڑا اعزاز ہوتا ہے، چوہدری شوکت علی ایک فرض سناش، محنتی اور ایماندار افسر اور گیپکو کا قیمتی اثاثہ تھے محکمہ سے ان کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیپکو ہیڈ کوارٹر میں مدت ملازمت پوری کر کے ریٹا ئر ہونیوالے چیف انجینئر چوہدری شوکت علی کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے کیا۔ تقریب میں جنرل منیجرٹیکنیکل مظہر نوید، چیف انجینئرز نوید انجم چیمہ، و دیگر نے شرکت کی۔