• news

عوام کھوکھلے نعرے لگانے والوں کے جھانسے میں نہیں آئینگے : طوبیٰ جاوید 

 گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن سٹی خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری طوبیٰ جاوید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے ہر حلقہ سے درجنوں درخواستیں موصول ہونا پارٹی کی مقبولیت کا ثبوت ہے،آئندہ الیکشن میں نواز شریف کی قیادت میں بے مثال کامیابی ن لیگ کی منتظر ہے باشعورعوام اس بارجعلی تبدیلی کے کھوکھلے نعرے لگانے والوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے پارٹی راہنمائوںکے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آج بھی عوامی مقبولیت میں سب سے آگے ہے یہی وجہ ہے کہ پارٹی ٹکٹ کیلئے ہر حلقہ سے درجنوں درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ملک کو بحرانوں سے نکالنے اورر آگے لے جانے کیلئے پارٹی رہنما اور کارکن قربانی کے جذبے کو بروئے کار لاتے ہوئے ن لیگی قیادت کے فیصلوں کو خندہ پیشانی سے قبول کریں ۔

ای پیپر-دی نیشن