دسترخوان لگا کر مخلوق خدا کو کھانا کھلانا عبادت ہے:ڈی پی او حافظ آباد
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے کہاہے دسترخوان لگا کر مخلوق خدا کو کھانا کھلانا ایک بہت بڑی عبادت ہے جس کی اسلام میں بہت بڑی فضیلت ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے مسیحی کالونی میں ایدھی حافظ آباد عبدالجبار رضا کی جانب سے مسیحی برادری کیلئے لگائے گئے دسترخوان کے وزٹ کے موقع پر کیا ۔ڈی پی او نے کہا وہ مسلم کمیونٹی کی جانب سے اپنے مسیحی بہن بھائیوں کے گھر جاکر انہیں کھانا کھلانازندگی میں پہلی مرتبہ دیکھ رہے ہیں ۔اس موقع پر انہوںنے ایدھی حافظ آباد عبدالجبار رضا اور چوہدری محمد یسن سندھو کی جذبہ خدمت کو بھی سراہا ۔ کرسچین کالونی میںلگائے گئے دسترخوان میں 600 افراد کو حلوہ پوڑی کا ناشتہ کروایا گیا اور سبز چائے بھی پلائی گئی۔اس موقع پرچیرمین بیت المال حکیم فداحسین بھٹی، منیاری ونگ ن لیگ کے صدر ملک ادیب خان ڈاکٹر محمد سلیم،پادری زیشان رابٹ، راناجمیل قیصر ڈی ایس پی، تھانہ سٹی انسپکٹر فرقان چیمہ، سی ٹی ڈی کے انسپیکٹر محمد اعظم اور حاجی نادرخاکسارو دیگر بھی موجود تھے۔