جیمز اینڈ جیولری کی بر آمدات تین ارب ڈالرز تک پہنچا سکتے ہیں،عمران ٹیسوری
کراچی(کامرس رپورٹر)ایف پی سی سی آئی انتخابات میں بزنس مین پینل کی جانب سے نائب صدر کے امیدوار اور ٹیسوری گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر عمران ٹیسوری نے کہا ہے کہ جیمز اینڈ جیولری کے شعبہ کو صنعت کا درجہ دیا جائے تو جیمز اینڈ جیولری کی بر آمدات محض تین سال کے عرصہ میںتین ارب ڈالرز تک کی سطح تک لے جاسکتے ہیں۔عمران ٹیسوری نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری کونسل میں جیمز اینڈ جیولری کے شعبہ کی شمولیت خوش آئند ہے،تاہم ہمارا مطالبہ ہے کہ اس شعبہ کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دیا جائے ،اس حوالے سے ہماری جانب سے سفارشات پہلے ہی اعلیٰ حکام کو ارسال کی جاچکی ہیں۔