• news

ملکی ترقی کیلئے ٹیکسیشن نظام کو آٹومیشن پر لایا جائے:زاہد عتیق چودھری

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت اشرافیہ کو دی گئی سہولیات ٹیکس دہنگان اور عوام کو منتقل کرے ،پاکستان کی ترقی کیلئے معیشت کو دستاویزی بنانا ہوگا ، ٹیکسیشن کے نظام کو آٹومیشن پر لایا جائے۔پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر زاہد عتیق چودھری اورنائب صدر عاشق علی رانا نے ٹیکس بار کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر فاروق مجید،طاہر بشیر مغل،صہولت ستار ملک،سید عرفان حیدر شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کے دستاویزی بنانے سے اسمگلنگ اور ٹیکس چوری جیسے ناسور پر قابوپایا جاسکتاہے۔معاشی استحکام برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کو فوری طور پر زر مبادلہ کے ذخائر میں 28ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ ایف بی آر کا سیلز ٹیکس کو چار کی بجائے سنگل پورٹل پرلانا اچھا اقدام ہے ،اگر ٹیکس کلیکٹر حقائق اور قانون پر مبنی آرڈر پاس کریں تو ٹیکس دہندگان کے اعتماد کو بحال کرنا نا ممکن نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن