• news

کلیوال زلمی کرکٹ لیگ کا فائنل رائونڈآج سے سوات میں شروع ہوگا 

 لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور خیبر پی کے کی تاریخ کے بڑے ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں شمار کلیوال زلمی کرکٹ لیگ کا فائنل رائونڈ آج سے سوات میں منعقد ہوگا ۔ بنوں بلز، خیبر ٹائیگرز، سوات ہاکس ، باڑہ ٹائٹنز ، کوہاٹ نائٹس ، ہزارہ پینتھرز م چارسدہ ایگلز اور ڈی آئی خان سٹالینز کی ٹیموں نے فائنل مرحلے میں جگہ بنالی۔ سیمی فائنلز اور فائنل کل ہوگا ۔ایونٹ کے پہلے مرحلے میں صوبے کے 34 ڈسٹرکٹس کی 8 سو ٹیمز اور 12 ہزار کھلاڑی ان ایکشن رہے۔ پیغام پاکستان اور زلمی فاونڈیشن کے اشتراک سے کلیوال زلمی لیگ کا انعقاد کیا گیا۔ خیبر پی کے کا سب سے بڑا اور مقبول ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کلیوال زلمی لیگ کا میلہ جوش و خروش سے پورے صوبے میں جاری ہے۔ پیغام پاکستان اور پشاور زلمی کا یہ ایونٹ صوبے کا مقبول کرکٹ میلہ ابھر کر سامنے آیا۔ بنوں بلز، خیبر ٹائیگرز، سوات ہاکس ، باڑہ ٹائٹنز ، کوہاٹ نائٹس ، ہزارہ پینتھرز م چارسدہ ایگلز اور ڈی آئی خان اسٹالینز کی ٹیموں نے فائنل مرحلے میں جگہ بنالی۔ آج 4 سنسنی خیز میچز کے بعد 4 بہترین ٹیمیں سیمی فائنل میں مدمقابل ہوگی۔ ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل آج ، جبکہ دوسرا سیمی فائنل اور فائنل کل کھیلا جائیگا ۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ مستقبل میں بھی نوجوانوں کیلئے صحت مندانہ سرگرمیاں منعقد کرتے رہیں گے۔ حسین کلی خان نے کہا کہ جی ٹی آر پاکستان میں نوجوانوں کیلئے کھیلوں اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد پر یقین رکھتی ہے۔ کلیوال زلمی لیگ میرے دل کے قریب ہے اور پشاور زلمی اور جی ٹی آر مل کر آئندہ بھی ایسے ایونٹ کرتے رہیں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن