• news

میلبورن ٹیسٹ میں بابر نے بچے کیساتھ تصویر بنوا کر اسکا خواب پورا کر دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)میلبرن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابر اعظم نے بچے کے ساتھ تصویر بنوا کر اسکا خواب پورا کر دیا۔آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان میلبرن میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوران بچہ سٹینڈز کی جانب بابراعظم کو دیکھ کر جذباتی ہوگیا۔ بچے نے بابر اعظم سے کہا کہ وہ ان کی ہر اننگز دیکھتا ہے اور ان کی کور ڈرائیو کا بھی مداح ہے۔ بچے کی خواہش تھی کہ بابر اس کے ساتھ تصویر بنوائیں تاہم سابق کپتان نے بچے سے پہلے ہاتھ ملایا اور پھر اس کی خواہش پوری کردی۔ بابر اعظم کے ساتھ تصویر بنواکر بچہ خوشی سے جھوم اٹھا۔

ای پیپر-دی نیشن