• news

میلبورن ٹیسٹ: دونوں اننگز میں ایک ہی انداز میں آؤٹ، بابر کی تکنیک پر سوالات 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا کے خلاف میلبورن ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں ایک ہی انداز میں آؤٹ ہونے پر بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک پر سوالات اٹھ گئے۔ بابر اعظم ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہوئے۔ٹیسٹ میں جہاں پاکستان کی بولنگ شاندار رہی وہیں بیٹنگ لائن نے ایک بار پھر مایوس کیا۔پہلی اننگز میں پیٹ کمنز اور دوسری اننگز میں جو ش ہیزل ووڈ نے بابرکے بیٹ اور پیڈ کے درمیان بننے والے گیپ کا فائدہ اٹھایا اور شاندار بولڈ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن