• news

پی پی، اے این پی سے مذاکرات، اتحاد پر تیار ہیں، ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد+ ڈی آئی خان (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی نے پی پی اور اے این پی کو مذاکرات کی پیشکش کر دی۔ ترجمان پی ٹی آئی معظم بٹ ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ پی پی سے اتحاد پر تیار ہیں۔ پی ٹی آئی کا ایجنڈا بھی وہی ہے جس پر پی پی اور اے این پی بات کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو جو باتیں کر رہے ہیں اس سے ممکن ہے کہ سیاسی اتحاد کی فضا قائم ہو۔ اے این پی کو سیاسی سطح پر پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانا چاہئے۔ علاوہ ازیں پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 9 مئی کے واقعات کی آڑ میں سیاسی انتقام کے خلاف ہے۔ کاغذات نامزدگی چھیننے اور شاہ محمود قریشی کے ساتھ جو ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں۔ پشاور ہائیکورٹ کے انتخابات کے فیصلے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن