• news

سب ایک ٹیم بن کر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے: نواز شریف

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف نے کہا کہ سب ملک کر ایک ٹیم کی طرح ملک کو مشکلات سے نکالیں۔ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آپ کی سب باتیں میرے دل میں اتری ہیں۔ آپ نے میری بہت مدد کی ہے۔ میرٹ پر اپنا لوہا منوایا۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے دن رات کام کر کے پراجیکٹ مکمل کرائے۔ یہ آپ کی خدمت کوئی معمولی خدمت نہیں ہے۔ شبازشریف نے مشکل حالات کا صبر کے ساتھ سامنا کیا۔ گزشتہ ڈیڑھ سال کی حکومت کے بارے میں بہت سارے لوگوں نے کہا تھا کہ حکومت نہیں لینی چاہئے تھی۔ شہباز شریف نے ملک کو اکنامک خطرے سے بچایا۔ اگر ہم یہ ذمہ داری نہ لیتے تو پاکستان پر جو اثرات مرتب ہوتے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا اپنے دور اقتدار میں صرف عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے۔ اتحادی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، میرے ہاتھ مضبوط کئے۔ مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ کی خدمات کو نکال دیں تو ملک میں کھنڈرات کے علاوہ کچھ نہیں بچتا۔ شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق کے بعد کچھ کہنا نہیں بنتا اپنے انکل کے الفاظ پر ان کی بہت شکر گزار ہوں کسی بھی عہدے سے زیادہ انکل کے الفاظ میرے لئے اثاثہ ہیں۔ سیاست میں آنے کا نہیں سوچا تھا۔ نواز شریف نے میڈیا کے حوالے سے مجھے ٹاسک دیا تھا۔ 2017ء میں پانامہ کی سازش ہوئی نواز شریف کے خلاف جھوٹے کیسز ختم ہو گئے۔ اب مجھے لگتا ہے میری ذمہ داری پوری ہو گئی۔ 2011ء میں پانامہ کی سازش ہوئی۔ نوازشریف کے خلاف جھوٹے کیسز ختم ہو گئے اب مجھے لگتا ہے میری ذمہ داری پوری ہو گئی۔ 2011ء سے لے کر آج تک کوئی الیکشن نہیں لڑا پارٹی جو بھی حکم دے گی سر آنکھوں پر، حمزہ کے ساتھ بھائیوں والا بڑا اچھا تعلق ہے۔ حمزہ کے ساتھ مل کر چلوں گی۔ ن لیگ سب پارٹیوں سے ہٹ کر ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن