• news

صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن 19 سال بعد مستعفی

اسلام آباد(نیٹ نیوز) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی اے او) کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن 19 سال بعد عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن نے خرابی صحت کی وجہ سے عہدہ چھوڑا اور فیصلے کی تصدیق کردی۔ انہوں نے خط کے متن میں کہا ہے خرابی صحت کی وجہ سے پی او اے کا عہدہ چھوڑ رہا ہوں اور  یکم جنوری 2024 کو پی او اے سے الگ ہوجاؤں گا۔ انہوں نے کہا فیصلہ آسان نہیں تھا، صحت پرتوجہ دینے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا۔ وہ پہلی بار مارچ 2004 کو صدر پی او اے منتخب ہوئے اور اس کے بعد مسلسل 4 بار اس عہدے پر منتخب ہوتے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن