معذور رجسٹرڈ ووٹرزکی معلومات ، ویل چیئر والا لوگو فہرستوں میں شامل کیا جائے: سیدہ امتیاز فاطمہ
اہور(لیڈی رپورٹر)چیئر پرسن نیشنل سی آئی پی سیدہ امتیاز فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں افراد باہم معذوری کی آبادی تقریبا 3 کروڑ 10 لاکھ کے قریب بنتی ہے۔اتنی بڑی آبادی کو پاکستان میں ان کے انتخابی سیاسی معاشرتی اور اقتصادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔افراد باہم معذوری والے رجسٹرڈ ووٹوں کی معلومات بمع معذوری کی قسم اور ویل چیئر والا لوگو انتخابی فہرستوں میں شامل کیا جائے ۔