• news

عالمی طاقتوں نے اسرائیل ، بھات کے مظالم پر آنکھیں بند کرلیں:آمنہ مریم،داؤد سلیمان

لاہور (نیوز رپورٹر)وکلا رہنماؤں آمنہ مریم اور داؤد سلیمان نے کہا ہے اسرائیل اور بھارت مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں اور دنیا خاموش ہے۔عالمی طاقتوں نے بھارت اور اسرائیل کی بدمعاشی پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ غاصب قوتوں کے نزدیک انسانی  جان کی کوئی قیمت نہیں۔ مظلوموں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔کشمیر کی آزادی کی آواز کچلنے کیلئے بھارت کی ہر کوشش ناکام ہوگئی ہے کہ بھارت کچھ بھی کرلے کشمیریوں کا حق آزادی سلب نہیں کرسکتا۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاریرکھے گا۔کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ سچ ثابت ہوکر رہے گا۔یہ نعرہ ہر کشمیری اور پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔

ای پیپر-دی نیشن