دنیا مکافات عمل ہے،اب قانون کا مقابلہ کریں:نرگس فیض ملک
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری،سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ دنیا مقافات عمل ہے۔آپ یہاں پر جو کریں گے آپ کو اس کی سزا یہاں پر ہی پہلے ملے گی۔ ہماری قائدفریال تالپور کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بناتے گرفتار کیا گیا تھاتو اسی شاہ محمودقریشی نے اس وقت اس انتقامی ایکٹ کو قانونی کارروائی کا نام دیا تھا۔اب قانون کا مقابلہ کریں۔