لاہور پولیس نے رواں سال 6445سرچ آپریشنز کئے :ـ سی سی پی او
لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے رواں سال کے دوران اب تک شہر کے مختلف علاقوں میں 6445سرچ آپریشنز کئے ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ سرچ آپریشنز کے دوران 173362 گھروں،87033کرایہ داروں جبکہ658438اشخاص کو چیک کیا گیا۔دوران سرچ آپریشن287ہوٹلز ،64گیسٹ ہاوسز 154ہوسٹلز اور9612 دکانیں چیک کی گئیں۔ کرایہ داری ایکٹ کے تحت1268اشخاص کیخلاف کارروائی کی گئی۔منشیات کی خریدو فروخت کیخلاف 109مقدمات اور ناجائز اسلحہ کے171مقدمات درج کئے گئے۔ 3730 افرادجبکہ88 اشتہاری مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ لاہور پولیس شر پسند وجرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے پر عزم ہے۔نقص امن کی ہرکوشش کو ناکام بنانے کیلئے شرپسند و سماج دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف کارروائی میں کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔ فیلڈ افسران پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر سے بہتر بنانے کیساتھ ساتھ عوامی مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنائیں۔