این اے 127لاہور کا منی لاڑکانہ ثابت ہوگا:پرویز رفیق
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق مینارٹی ایم پی اے پرویز رفیق نے کہا ہے کہ این اے 127لاہور کا منی لاڑکانہ ثابت ہو گا۔ یہاں پر تقریبا 80 ہزار کے قریب مینارٹی کا ووٹ ہے۔ اس میں زیادہ سے زیادہ ووٹرز اورسپورٹرز پیپلز پارٹی کا بنانا میرا مشن ہے۔ چیئرمین کوکامیاب کرواکر ہی واپس اپنے گھر فیصل آباد جاؤں گا۔