پیپلز پارٹی ہر میچور سیاسی جماعت کے ساتھ الحاق کیلئے تیارہے:شہزاد سعید چیمہ
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہماری مخالف سیاسی جماعت جو پیپلز پارٹی کیخلاف توقع کر رہی ہے وہ نہیں ہو گا۔پیپلز پارٹی کی پنجاب میں سیٹوں کے حوالے سے بنایا گیا تاثر درست نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں رانا جوا،نایاب جان،میاں عتیق اور ڈاکٹر خالد جاوید جان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ہے۔اس موقع پر فخر السلام ،رانا اشعر، خالد رانا ،طاہر غالب بھی موجود تھے۔شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ ہر میچور سیاسی جماعت کے ساتھ الحاق کیلئے تیار تھی اور ہے۔این اے 127سے بلاول بھٹو کا الیکشن لڑنا ان کی پنجاب سے محبت کو ثابت کرتاہے۔