• news

سیاسی پارٹیوں کو الیکشن میں یکساں موقع ملنا چاہیے: ضیاء الدین انصاری

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیدوار پی پی 147 و امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں  تمام سیاسی پارٹیوں کو الیکشن میں یکساں موقع ملنا چاہیے۔ سب کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ برابر ہوگی تو منتخب حکومت جموریت کیساتھ اپنا دور اقتدار پورا کرسکتی ہے ۔  جمہوری اقتدار کی پاسداری کیلئے شفاف انتخابات نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کی اولین بنیادی ذمہ داری ہے۔ آئین اور قانون کی بالادستی کے بغیر جمہوریت اور جمہوری ادارے مستحکم نہیں ہوسکتے۔ جماعت اسلامی انتخابات میں تمام سیاسی پارٹیوں کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ کی حامی ہے کیونکہ جماعت اسلامی حقیقی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے کارنرمیٹنگز گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن