• news

پولیس ملازمین کے علاج معالجے کیلئے مزید پونے 9 لاکھ روپے جاری

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کو علاج معالجے کیلئے مزید پونے 9 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ طبی مسائل سے دوچار اہلکاروں کی جلد صحت یابی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں محکمہ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ فنڈز کی منظوری ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا کی جانب سے بھجوائے گئے کیسز پر دی گئی ۔ 

ای پیپر-دی نیشن