• news

پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کے ریسلر ہارون مسیح نے گولڈ میڈل جیت لیا

لاہور(نامہ نگار)پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کے ریسلر ہارون مسیح نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ ہارون مسیح نے پولیس انٹر ڈسٹرکٹ یونٹس چیمپئن شپ 2023 میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سیف سٹیز ریسلر نے 79 کلوگرام کیٹگری میں 5 مقابلے جیت کر فائنل میں جگہ بنائی پولیس انٹرڈسٹرکٹ یونٹس چیمپئن شپ فائنل میں گوجرانولہ کے پہلوان کو زیر کرکے گولڈ میڈل جیتا۔مینجنگ ڈائریکٹر محمد احسن یونس نے ہارون کو گولڈ میڈل جیتنے پر کیش انعام اور سرٹیفکیٹ دیا ۔

ای پیپر-دی نیشن