• news

شیخوپورہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ضلعی دفتر کا دورہ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیدہ تہنیت بخاری نے نادار اور مستحق خواتین کی رجسٹریشن اور حکومت کی جانب سے مالی امداد کی رقم تقسیم کرنیوالے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ضلعی دفتر کا دورہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر بی ائی ایس پی فیصل رشید نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیدہ تہنیت بخاری کو مالی امداد کیلئے مستحق خواتین کے رجسٹریشن کے عمل سے متعلق بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں آئی ہوئی خواتین سائلین سے بات چیت کی، خواتین نے رجسٹریشن کے عمل‘ مالی امداد کی تقسیم، سکیورٹی اور دیگر سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے کہا کہ مالی امداد کی رقم غریب اور مستحق افراد کی امانت ہے، غفلت اور لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن