8 فروری مسلم لیگ (ن) کی فتح کا دن ہوگا: عرفان الحسن بھٹی
سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر امیدوار پی پی132 حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ 8 فروری مسلم لیگ (ن) کی فتح کا دن ہو گا‘ عوام کی طاقت سے مرکز سمیت تمام صوبوں میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ آئندہ حکومت ن لیگ کی ہو گی اور ہم اپنے قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے رکا تھا۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب سمیت ملک بھر میں عوا م کا اعتماد حاصل کرچکی ہے کیونکہ ن لیگ ہی عوام کی حقیقی جماعت ہے۔