پی ٹی آئی ریاستی اداروں کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے: افضال حیدر
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو آزادانہ الیکشن لڑنے کیلئے جو بیان دیا ہے ہم اس کا خیر مقد م کرتے ہیں لیول پلینگ فیلڈ سے منصفانہ، غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ممکن ہے تحریک انصاف ریاستی اداروں کیساتھ کسی قسم کا کوئی ٹکرائو نہیں چاہتی مگر ہم ریاستی اداروں کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں تحریک انصاف کو دیوار کیساتھ لگانے کی کوئی بھی سازش ملک وقوم کیلئے نیک شگون نہ ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے پارٹی کے سابق ضلعی صدر ڈاکٹر اشرف گھمن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر ظفر اقبال انصاری ، سید محمدعلی شاہ ، رانا بلال محمود خان ، محمدعرفان بھٹی ودیگر موجودتھے۔