• news

مرکزی مسلم لیگ عوام کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے:مزمل اقبال

قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی) امیدوار این اے 77 ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی امیدوار پی پی 70 مہر رفیق احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ لسانی سیاست نے عوام کو تباہی وبربادی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ پاکستان کو معاشی، سیاسی اور آئینی بحران سے عوامی حکومت ہی نکال سکتی ہے۔ مرکزی مسلم لیگ عوام کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے۔ عوام اور مختلف سیاسی کارکنوں کی مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت مرکزی مسلم لیگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گلہ شیخ یعقوب میں جلسہ سے دوران خطاب کیا۔ اس موقع پر راشد علی سندھو، حکیم حامد محمود بٹ ‘ حاجی الیاس بریار ‘ چوہدری ضیاء اللہ مہر‘ محبوب الہٰی ہنجرا‘ دائود الرحمن ہنجرا‘ حاجی ثناء اللہ مہر ‘ ملک ارشاد احمد‘ حاجی اللہ رکھا‘ حافظ سرفراز احمد مہر‘ امان اللہ مہر‘ محمد شوکت ڈار‘ عتیق مہر‘ رانا امان اللہ‘ یعقوب رحمانی ‘ حافظ عرفان غازی ‘ حافظ بلال احمد و دیگر بھی موجود تھے۔ آخرمیں امیر مرکزیہ سٹی اہلحدیث حاجی ثناء اللہ مہر نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ای پیپر-دی نیشن