شیخوپورہ: ترقیاتی سکیموں میں کرپشن کے الزامات ‘ تحقیقات شروع
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) ضلع کونسل شیخوپورہ کے زیر اہتمام اربوں روپے کی 50 سے زائد ترقیاتی سکیموں میں کروڑورں روپے کی کرپشن کے الزامات کے تحت محکمہ انٹی کرپشن پنجاب نے تحقیقات شروع کردی ہیں ذرائع کے مطابق ضلع کونسل شیخوپورہ نے سال 2022/23 کو درجنوں ترقیاتی کام مختلف فرموں کو الاٹ کئے جن میں افسروں کی مبینہ ملی بھگت سے ترقیاتی کاموںمیں ایڈوانس ادائیگیوں کے باوجود ناقص غیر معیاری میٹریل کے استعمال ، بوگس ادائیگیاں اور محکمہ کی طرف سے جاری کئے گئے ورک آرڈر سے ہٹ کر کام کرنے کے الزامات کے تحت محکمہ انٹی کرپشن پنجاب نے 50 سے زائد ترقیاتی سکیموں کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ رابطہ کرنے پر ایکسین رانا شاہد نے بتایا کہ کاموںمیں کمی کوتاہی ہوتی ہے اس کو دور کرلیں گے باقی افسران بیٹھے ہیں وہ خودتحقیقات کرنیوالوںکو ڈیل کرلیں گے ۔