خلفائے راشدین ؓ کے ایام کو سرکاری سطح پر منایا جائے :علامہ فیصل ندیم
حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر علامہ فیصل ندیم کیلانی نے کہا کہ خلیفہ اول حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ نے اسلام کیلئے جو گرانقدر خدمات سرانجام دیں وہ اسلامی تاریخ کا ایک ذریں اور انمول باب ہیں۔ فتنہ ارتداد کی آپؓ نے جس انداز میں سرکوبی کی اسکی مثال ملنا محال ہے وہ یہاں بجلی محلہ میں یوم حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ کے سلسلہ میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خلفائے راشدین ؓ نے جس سادگی سے زندگی بسر کرتے ہوئے امور حکمرانی سرانجام دیئے ۔مسلم امہ کے حکمرانوں کو اس سے استفادہ کرنا چاہئے ۔انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خلفائے راشدین ؓ کے ایام کو سرکاری سطح پر منایا جائے اور22جمادی الثانی کو یوم حضرت سیدنا صدیق اکبرؓ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔