• news

ڈیوس کپ ٹائی‘ بھارتی ٹیم کو پاکستان آمد کا گرین سنگل ملنے کا امکان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارتی ٹینس ٹیم کو پاکستان میں ڈیوس کپ کھیلنے کیلئے گرین سگنل ملنے کا امکان ہے۔ذرائع آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں ڈیوس کپ کھیلنے کیلئے بھارتی وزارت کھیل چند دنوں تک ایسوسی ایشن کو تحریری اجازت دیدے گی۔ذرائع کے مطابق بھارتی ٹینس ایسوسی ایشن کی بھارتی صحافیوں کو ڈیوس کپ کیلئے رجسٹریشن کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع پی ٹی ایف کے مطابق پاکستان ٹینس فیڈریشن نے بھی ویزا درخواستوں کیلئے بھارتی صحافیوں کو ای میل کردی ہے۔ذرائع کے مطابق اے آئی ٹی اے نے بھارتی ٹینس ٹیم کو دورہ پاکستان کیلئے تیاریوں کی ہدایت کی ہے۔دوسری طرف پاکستان ٹینس فیڈریشن بھی بھارت کی میزبانی کیلئے تیاریوں میں مصروف ہے۔پاکستان نے ڈیوس کپ میں اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں بھارت کی 3 اور 4 فروری کو میزبانی کرنی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن