فیفا ایم اے ایلیٹ ریفری کورس اختتام پذیر
لاہور(سپورٹس رپورٹر)فیفا ایم اے ایلیٹ ریفری کورس 2023 فٹبال ہائوس لاہور میں اختتام پذیر ہو گیا۔ 26 دسمبر کو شروع ہونے والے کورس میں ملک بھر سے 30 ریفریز اور انسٹرکٹرز نے حصہ لیا۔ پانچ روزہ کورس کا انعقاد فیفا کے ریفری ڈویلپمنٹ آفیسر محمد روڈزالی اور ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے فزیکل فٹنس انسٹرکٹر خالدی بن سپیان کی نگرانی میں مکمل ہوا۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کے رکن شاہد نیاز نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔