دورہ نیوزی لینڈ ‘تمام کرکٹرز نے کیمپ رپورٹ کر دی
لاہور (سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے لگائے گئے کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا ،چھ روزہ کیمپ کے دوسرے روز، تمام کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی۔ کیمپ کے پہلے روز اعظم خان، حسیب اللہ خان، عمیر بن یوسف، عارف یعقوب، محمد عامر خان اور محمد عمران کیمپ میں شریک نہیں تھے۔کھلاڑی کوچز کی نگرانی میں قذافی سٹیڈیم لاہور میں دو گھنٹے ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔ کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں 2 گھنٹے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ نیٹ پریکٹس اور وارم اپ سیشن میں پلیئرز نے خوب جم کر کھیل دکھایا۔چیف سلیکٹر وہاب ریاض بھی کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں موجود رہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی سیریز میچز کی سیریز 12 سے21 جنوری تک نیوزی لینڈ میں ہوگی۔